بھارت میں گرمی کی بد ترین لہر، 37افراد ہلاک

بھارت میں گرمی کی بد ترین لہر، 37افراد ہلاک

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں گرمی کی بدترین لہر کے باعث 37افراد ہلاک ہوگئے بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی کی بدترین لہر کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 45درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے گرمی کی شدت کے باعث جنوبی ریاست تلنگانہ میں 37 افراد ہلاک ہوچکے ہیں بھارتی محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ لوگ گرمی سے بچنے کے لئے باریک کپروں اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔