گوگل’’موبائل فرینڈلی‘‘ سائٹس کو ترجیح دیگا

لندن(بی بی سی  اردو) گوگل سرچ کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے جس کے تحت موبائل فرینڈلی یعنی موبائل آلات پر صحیح طریقے سے چلنے والی ویب سائٹس کو ترجیح دی جائیگی۔ گوگل کے مطابق یورپی یونین، بی بی سی اور وکی پیڈیا کی سائٹس کے کچھ حصے موبائل آلات پر صحیح کام نہیں کرتے۔ 21 اپریل سے جب صارفین کوئی سرچ کریں گے تو جو سائٹس موبائل فرینڈلی ہوں گی وہ سرچ میں پہلے نظر آئینگی۔