پاکستان سے آنیوالی ایک بحری کشتی سے 140 کلو ہیروئن برآمد‘ 8 ملاح گرفتار کر لئے: بھارت کا دعویٰ

احمد آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی نیوی اور کوسٹ گارڈ نے پور بندر بندرگاہ سے ایک کشتی سے 140 کلوگرام ہیروئن برآمد کرنے اور 8 افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ کوسٹ گارڈ کے کمانڈر کلدیپ سنگھ نے کہا کہ کشتی کو بندرگاہ کے قریب روکا گیا تھا۔