پاکستان اور چین مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،چین کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں: نواز شریف

پاکستان اور چین مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،چین کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں: نواز شریف

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے وزیر اعظم میاں نواز شریف  کا کہنا  تھا کہ برادر ہمسائیہ ملک کے سربراہ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، عظیم ہمسائیہ ملک کے سربراہ  کاپارلیمنٹ سے خطاب ہمارے لیے قابل فخر ہے ،، ان کا کہنا تھا کہ چینی عوام سے گہرے تعلقات ہیںوزیر اعظم نے کہا کہ چین کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف واضع اور یکجا ہے چین اور  پاکستان کی سلامتی برابرعزیز ہیں،اس موقع پر انہوں نے علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھ کر سنایاقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین ہر شعبے میں تعاون بڑھانے میں پر عزم ہیں،ان کا کہنا تھا معزز مہمان کی آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہےاس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کا آغازتلاوت قرآن پاک سےہوا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے چینی صدر شی چن پنگ کے اعزاز میں خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے،چینی صدر کوپارلیمنٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں