وقار ملک کے والد کے انتقال پر وزیراعظم چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینٹ، صدر الدین مذہبی و سیاسی شخصیات کا افسوس

برسلز، لندن (نامہ نگار) یورپ و برطانیہ کے معروف و صحافی و میڈیا سنٹر کے چیئرمین وقار ملک کے والد محمد سلیمان کی وفات پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف، چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین عبدالغفور حیدری، وفاقی وزیر اوورسیز پیر صدرالدین راشدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔ برسلز سے ختم نبوت سنٹر کے خطیب مولانا عبدالحمید، جے کے ایل ایف کے صدر مرزا شبیر جرال، مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر مرزا مقصود، بیلج پارٹی کے رہنما مجاہد فضل چشتی، مسلم کانفرنس کے رہنماؤں، پی پی پی یورپ کے سرپرست نواب امان اللہ ملک، فرانس، جرمنی، ہالینڈ سے مختلف پاکستانی و یورپین تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ یورپین یونین خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلمر بروک، پنجاب اوورسیز کمشن کے کمشنر افضال بھٹی، وزیراعلیٰ پنجاب میڈیا ٹیم کے سربراہ شعیب بن عزیز، بیرسٹر عبدالمجید ترمبو، برٹش ارکان پارلیمنٹ جیسن مس میشل، یورپ و برطانیہ میں مقیم صحافیوں کی تنظیموں اور ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے اپنے خاندان اور وکلاء کی طرف سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کے خاندان کو صبروجمیل عطا فرمائے اور آپ کے والد گرامی کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔