وائٹ ہاؤس کی حفاظتی باڑکو عبور کرتے ہوئے مشتبہ شخص گرفتار، مشکوک پیکٹ برآمد

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی دار الحکومت واشنگٹن میں ایک مشتبہ شخص کو وائٹ ہاوس کے گرد لگی حفاظتی باڑ کو عبور کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا شخص وائٹ ہاؤس کی جنوبی طرف سے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والے شخص سے مشکوک پیکٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔