شام جانیوالا برطانوی خاندان انقرہ میں گرفتار

انقرہ (بی بی سی اردو) شام کیلئے عازم سفر ایک برطانوی خاندان کو ترک پولیس نے انقرہ میں حراست میں لے لیا۔ میاں بیوی اور چار بچوں پر مشتمل اس خاندان کا تعلق برک شائر کے علاقے سلائو سے ہے اور یہ 16 اپریل سے لاپتہ تھا جن کے خاندان والوں نے انکی بحفاظت واپسی کی اپیل کی ہے۔