دشمن نمبر ایک کے حوالے سے حافظ سعید کے بیان کا بھرپور جواب دیا جائیگا: بھارتی وزیر

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) حافظ سعید کی جانب سے بھارت کو دشمن نمبر ایک قرار دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر مملکت کرن ریجیو نے بھرپور جواب دینے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت ایک ذمہ دار ملک اور ذمہ دار طاقت ہے، ہم ذمہ دارانہ انداز میں اسکا بھرپور جواب دیں گے۔