داعش کی متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ مریم منصوری کو قتل کرنے کی دھمکی

  داعش کی متحدہ عرب امارات  کی خاتون پائلٹ  مریم منصوری کو قتل کرنے کی دھمکی

دبئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ مریم منصوری کو داعش کے شدت پسندوں نے مارنے کی دھمکی دے دی ہے۔داعش کے شدت پسندوں نے متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم منصوری اگر داعش مخالف اتحاد میں شامل رہی تو اس کا انجام بھی اردنی پائلٹ جیسا ہوگا۔ واضح رہے کہ اردنی پائلٹ کو داعش کے شدت پسندوں نے لوہے کے پنجرے میں بند کرکے آگ لگا دی تھی جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔ شدت پسندوں کا کہنا ہے کہ مریم کے ساتھ  اس کے گھر والوں کا بھی یہی حال کیا جائے گا۔