ترقی یافتہ ہونے کے دعویدار بھارت میں ہر گھنٹے بعد ایک کسان معقول معاوضہ نہ ملنے پر خودکشی پر مجبور

نئی دہلی( صباح نیوز) ترقی یافتہ ملک ہونے کے دعویدار بھارت میں کسان طبقے میں خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جہاں گزشتہ 2 برس میں کئی کسان خودکشی کرچکے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق بھارت میں ہر 8 گھنٹے میں ایک کسان موت کو گلے لگا لیتا ہے۔ بھارت میں کسانوں کی تنظیم وداربہ جان اندولن سمیتی(وی جے اے ایس) کے مطابق سال 2013 سے اب تک اس ریاست مہاراشٹرا میں 2900  کسان خود کشی کرچکے ہیں جب کہ رواں سال 500 کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے جن میں اکثر کسان کپاس کاشت کرتے ہیں۔کسانوں کی نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ کسانوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے خودکشی کے رجحان کی وجہ انہیں ان کی محنت کا معقول معاوضہ نہ ملنا ہے جس کے باعث کسان اپنا وہ اپنا قرض ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں جو انہوں نے فصل کی کاشت کے لیے لیا تھا۔