ایران داعش کے آسٹریلوی جنگجوؤں کی تلاش میں مدد دیگا، معاہدہ ہو گیا

 تہران (بی بی سی)آسٹریلیا نے دولت اسلامیہ کیلئے لڑنیوالے اپنے شہریوں کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے ایران سے ایک غیر رسمی معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت ایران اور آسٹریلیا ایسے آسٹریلوی جنگجوؤں کی تلاش کیلئے خفیہ معلومات کا تبادلہ کریں گے جو عراق میں برسرِپیکار ہیں۔