قطر نے پاکستانیوں کے لئے آن ارائیول مفت ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ ویزے کی مدت 30 دن ہوگی جبکہ کنفرم ٹکٹ ہونے پر مزید 30 روز کی توسیع کی جاسکے گی۔قطر نے پاکستانیوں کے لئے آن ارائیول مفت ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ویزا 30 دن کی مدت کے لئے ہوگا جس میں مزید 30 دن تک توسیع کی جاسکے گی۔ قطری سفارتخانے کے اعلامیہ کے مطابق قطر پہنچنے پر ائرپورٹ پر پاکستانی شہریوں کو قطری ویزا دیا جائے گا جس کی کوئی قیمت نہیں ہوگی۔ویزا جاری کرنے سے پہلے مسافر کے پاس کنفرم ریٹرن ٹکٹ اور اس کا پاسپورٹ کم سے کم 6 ماہ کی مدت کے لئے کارآمد ہونا چاہئے۔ ریٹرن ٹکٹ کنفرم ہونے پر اس مدت میں مزید 30 دن کی توسیع دی جاسکے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024