36 پاکستانی کمپنیوں کی پیرس میں مصنوعات کی نمائش
پیرس (صاحبزادہ عتیق) پیرس میں ٹیکس ورلڈ نمائش میں 36 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کو یورپین منڈیوں میں برآمدات کے اضافے میں مدد ملے گی۔ سفیر معین الحق نے اکتالیسویں ٹیکس ورلڈ نمائش میں پاکستانی سٹالز کے دورے کے دوران یہ بات کہی ۔ پاکستان کی اعلی اور معیاری کپڑے کی مصنوعات خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔