سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیر دفاع کی ملاقات ،سیکورٹی تعاون بڑھانے کا معاہدہ
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے برطانوی وزیردفاع مائیکل فیلن نے ملاقات کی۔عرب ٹی وی کے مطابق باہمی تعلقات، علاقائی، بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، عسکری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔