سمندری طوفان ’’ماریا‘‘ جزائر غرب الہند سے ٹکرا گیا‘ ڈومینکا کے وزیراعظم کے گھرکی چھت اڑ گئی
واشنگٹن (این این آئی+ انٹرنیشنل ڈیسک) ارما کے بعد کیٹیگری 5 میں داخل سمندری طوفان ’’ماریا‘‘ جزائر غرب الہند سے ٹکرا گیا جس کے بعد 257 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔ ڈومنیکن وزیراعظم کا کہنا ہے کہ طوفان ماریا نے ڈومینکا جزیرے کو مکمل تباہ کر دیا۔ وزیراعظم کے گھر کی چھت اڑ گئی‘ پانی بھر گیا‘ کئی جزائر میں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی‘ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ طوفان کیریبئن جزائر کی طرف بڑھنے لگا۔ حفاظتی اقدامات شروع ہو گئے۔ ساحلی علاقوں میں سکول اور دفاتر بند کر دئیے گئے‘ پورٹو ریکو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔