شارجہ پولیس نے فون کالز اسکینڈل میں ملوث 5پاکستانیوںکے گروہ کو گرفتارکرلیا
شارجہ (آئی این پی)شارجہ پولیس نے فون کالز اسکینڈل میں ملوث 5پاکستانیوںکے ایک گروہ کو گرفتارکرلیا ۔خلیج ٹائمز کے مطابق شارجہ پولیس نے مشرقی علاقے میں 5پاکستانیوںکے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جو فون کالز اسکینڈل میں ملوث ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل علی محمد التناجی کا کہنا ہے کہ انھیں بہت سے متاثرین کی کالیں موصول ہوئی ہیں کہ مشتبہ افراد انھیں کال کرکے انعام کا لالچ دے کر پیسے مانگتے تھے ۔مشتبہ افرا دجو ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیرتھے لوگوں کو مختلف نمبروں سے کال کرتے اور انھیں متحدہ عرب امارات کی معروف ٹیلی کام کمپنی سے بڑا انعام حاصل کرنے کیلئے قائل کرتے تھے ۔
فون کالز اسکینڈل