84فیصد افغان شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور:رپورٹ
کابل (نیٹ نیوز) افغانستان سنٹرل سٹیٹسک (ایس سی او) کی رپورٹ کے مطابق 84فیصد افغان شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ کابل ٹائمز کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے آفس کے ترجمان نے واضح کیا، بعض نہروں اور کنوﺅں میں سیوریج کا گندا پانی جانے کے سبب شہریوں کو سنگین مسائل درپیش اور پریشانی کا سامنا ہے۔ یک شہری متین نے بتایا پانی کی قلت کی بڑی وجہ واٹر لیول کا گہرا ہونا ہے۔ 60فٹ گہرا کنواں کھودیں تو پھر پانی ملتا ہے۔ ایک اور نوجوان حکیم نے تاثرات دیتے ہوئے کہا صورتحال گھمبیر ہے اور اس سلسلے میں حکومت اور واٹر سپلائی کے متعلقہ محکمے ذمہ داری پوری کریں۔