اسرائیل: کیمپ بند کرنے کی منظوری ، 40ہزار افریقی تارکین کو بیدخل کرنیکا اعلان
مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی کابینہ نے تارکین کا کیمپ بند کر کے 40 ہزار افریقی پناہ گزینوں کو بیدخل کرنیکے معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزراء نے متفقہ طور پر ہولوت مرکز کو بند کرنے کی منظوری دیدی ، ٹیبک سکیورٹی منسٹر نے ایک بیان میں کہا انہیں آپشن دیا جائیگا وہ قید کاٹیں یا ملک چھوڑ دیں۔ ادھر نیتن یاہو نے ایک مظاہرے کا اعلان کیا ہے جس میں بیدخلی کا کہا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 30جون تک اسرائیل میں 38043 تارکین موجود تھے ان میں سے 27ہزار 495کا تعلق اریٹسیریا اور 7869کا سوڈان سے ہے۔