امریکہ اورفرانس حزب اللہ ، ایران کا مقابلہ کرنے پر متفق
پیرس(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکرون کے ساتھ بات چیت کی جو لبنان میں بحران کے حوالے سے کئی دیگر رہ نماؤں کے ساتھ مشاورت کر چکے ہیں۔ایران کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ٹرمپ اور ماکروں نے حلیفوں کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق رائے کیا تا کہ حزب اللہ اور ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کیا جا سکے جو خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر رہی ہیں۔ فرانسیسی ایوان صدارت نے بتایا کہ صدر ماکروں نے مختلف عالمی رہ نماؤں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت میں مشرق وسطی کی صورت حال اور خطے میں امن کے قیام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ صدارتی محل الیزے کے مطابق فرانسیسی صدر آنے والے دنوں میں بھی دیگر بین الاقوامی قائدین کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے۔