بیجنگ کے جنوبی علاقے میں مکان میں خوفناک آتشزدگی ،19افراد ہلاک ، 8زخمی
بیجنگ (آئی این پی) مقامی حکام کے مطابق ہفتے کی رات بیجنگ کے جنوبی دازنگ ڈسٹرکٹ میں ایک مکان میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 19افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے۔ بچائے جانیوالوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم مقررکی جائے گی۔