کویتی وزیر پانی وبجلی ارکان پارلیمنٹ پر رشوت کے الزامات لگانے کے بعد مستعفی

کویت سٹی (این این آئی)کویت کے وزیر پانی و بجلی عبدالعزیز الابراہیم کویتی ارکان پارلیمنٹ پر رشوت لینے کے الزامات لگانے کے ایک روز بعد مستعفی ہو گئے۔  کابینہ نے پبلک ورکس کی وزارت کاعہدہ بھی رکھنے والے عبدالعزیز الابراہیم کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے ۔