پاکستان دہشتگردوں کی معاونت بند کردے تو جنوبی ایشیا کی سکیورٹی بہتر ہوسکتی ہے: بھارت کا الزام

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ نے ہرزہ سرائی کرتے کہا  پاکستان دہشت گردوں کی معاونت  بند کر دے  تو جنوبی ایشیا کی سکیورٹی صورت حال بہتر ہو سکتی ہے دہشتگردی کو درپردہ جنگ کیلئے بطور آلہ استعمال کی پالیسی پر غور کرنا چاہیے، انسداد  دہشت گردی کے متعلق  عالمی کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  داعش کی بھارتی مسلمانوں  کو اپنی طرف کھینچنے بارے  کوششوں میں ناکامی  رہی، بھارت  لشکر طیبہ ،جیش محمد گروپوں  کی کارروائیوں کا شکار ہے ۔