بھارت میں مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اترنے کےواقعے میں پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

بھارت میں مسافر  ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اترنے کےواقعے میں پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

بھارت میں مسافر ٹرین حادثے کا واقعہ اتر پردیش کے شہر رائے بریلی کے قریب پیش آیا،،مسافر ٹرین جنتا ایکسپریس دہرا دھنDehradun  سے وارانسی Varanasiجارہی  تھی،، کہ بچرانوالہ کے ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچ کر انجن اور تین  بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،، حادثے میں پندرہ افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے،، بعض زخمیوں اور لاشوں کو بوگیوں کو کاٹ کرنکالا گیا،، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لکھنؤ کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،،حکومت کی جانب سے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے