یمن میں فوجی چھائونی پر حملہ، 7 فوجی ہلاک

یمن میں فوجی چھائونی پر حملہ، 7 فوجی ہلاک

 صنعائ(اے پی اے)یمن کے شمالی صوبے امران میں فوجی چھائونی پر حملے میں 7 فوجی ہلاک ہو گئے۔ یمن کے شمالی علاقے میں باغیوں کے حملے کے نتیجے میں 7 یمنی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شمالی صوبے امران میں باغیوں نے فوجی چھا?نیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 7 یمنی فوجی ہلاک ہو گئے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران باغیوں نے صوبہ امران کے علاقوں بنی مامون اور المشاش میں فوجی چھا?نی کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں حکومت اور باغیوں کے درمیان چار جون کو طے پانے والا فائر بندی معاہدہ ٹوٹ گیا ہے۔