کمشن بنایا اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی کی جائے: عبداللہ عبداللہ

کمشن بنایا اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی کی جائے: عبداللہ عبداللہ

کابل(این این آئی+ اے ایف پی)افغان صدارتی امیدوارعبداللہ عبداللہ نے صدارتی انتخابات کے نتائج نہ ماننے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ  ووٹوں کی گنتی کاعمل ناجائز اور غلط ہے ، دوسرے مرحلے کی گنتی روک کر ایک مشترکہ کمیشن تشکیل دیا جائے اور اِس کمیشن کی سربراہی اقوام متحدہ کو تفویض کی جائے جو گنتی کے عمل کی نگرانی کرے ۔ ادھر عبداللہ عبداللہ کے 100سے زائد حامیوں نے ان کے حق میں ریلی نکالی۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے طالبان سے مسلسل رابطوں میں ہیں۔