پاک بحریہ کے دو جہاز جدہ پورٹ پر خیرسگالی و تربیتی قیام کریں گے

جدہ  (اے پی پی) پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے ضمن میں پاک بحریہ کے دو جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس راہ نورد19 جون سے 22جون تک جدہ کی بندرگاہ پر خیرسگالی و تربیتی قیام کریں گے۔