پاکستان نے کنٹرول لائن پر بلاا شتعال فائرنگ کی: بھارت کا الزام

جموں (اے این این) بھارت نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی جبکہ چین نے اس کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے ۔بھارتی دفاعی ترجمان کے مطابق جموں کے سانبہ سیکٹر میں پاکستانی رینجرز نے بھارتی فوج کی کئی یونٹوںپر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی چوکیوں کو زد میں لانے کی کوشش کی۔ اس دوران پی اس ایف اہلکاروں میں افراتفری مچ گئی۔ بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ قریباً پندرہ منٹ تک جاری رہا جس کے بعد بھارت کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔فائرنگ کا تبادلہ آٹھ گھنٹے تک چلتا رہا اور دونوں طرف سے بھاری گولہ باری سے علاقہ لرز اٹھا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرز نے ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے اور انہیں ہتھیاروں میں پاکستانی فوج کو بھی جواب دیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی فضائیہ نے بھارت کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت چینی جاسوس طیاروںنے ارونا چل پردیش میں بھارتی سرحد کی خلاف ورزی کی ہے اور کئی منٹوں تک بھارتی علاقے میں گشت کرتے رہے تاہم کئی منٹوں تک پرواز کرنے کے بعد یہ جاسوس طیارے و اپس اپنی حدود میں چلے گئے ۔ اس ضمن میں چینی فوج نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا اور کہا ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کی جائیںگی تاہم چینی حکام نے اس ضمن میں ابھی تک نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ۔