سعودی عرب :ہنگامہ آرائی اورحکومت مخالف اقدامات کے جرم میں 26افرادکو سزائے موت کا حکم

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ایک عدالت نے 26افراد کوہنگامہ آرائی کرنے اور حکومت کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات پر سزائے موت کا حکم سنادیا،میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہاکہ مذکورہ افرادنے سیکورٹی میں خلل ڈالنے والی تقریریں ، نماز جمعہ کے خطبوں میں بادشاہ کی توہین کی۔