بھارت کو پاکستان نہیں چین سے سکیورٹی خدشات ہیں: امریکی تھینک ٹینک

بھارت کو پاکستان نہیں چین سے سکیورٹی خدشات ہیں: امریکی تھینک ٹینک

واشنگٹن(آن لائن) امریکی تھینک ٹینک نے کہا ہے کہ بھارت کو اس وقت پاکستان نہیں چین سے سکیورٹی خدشات درپیش ہیں۔ امریکی تھینک ٹینک نے چین بھارت بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کے ٹائٹل سے جاری پورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں چین اس وقت تیز رفتاری سے ترقی اور طاقت کی جانب بڑھ رہا ہے اس طرح یہ بھارت کے مفادات کے لئے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ چین اور بھارت کے درمیان اس وقت مقابلے کی فضا پیدا ہوتی جارہی ہے۔ بھارت اقتصادی لحاظ سے چین کے مقابلے میں ایک طرح سے آگے بڑھ رہا ہے سکیورٹی کے حوالے سے چین تیز رفتاری سے مقبول ملک بنتا جارہا ہے۔ چین کی سکیورٹی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی طاقت خطے کا توازن بگڑنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
امریکی تھنک ٹینک