انتہا پسندی ملک کیلے بڑا خطرہ بن گئی ہے: جرمن وزیر خارجہ

بر لن (آن لائن) جرمنی کی انٹیلی جنس ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں دائیں اور بائیں بازو کے گروہوں کی طرف سے تشدد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ شام میں دہشت گردی کے تربیتی کیمپوں سے بھی جرمنی واپس آنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ انتہا پسندی ملک کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے، خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزئر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں سیاسی اور مذہبی بنیادوں پر ہونے والے تشدد سے خطرات پیدا ہوتے جا رہے ہیں۔  اس حوالے سے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔