امریکہ کے بنکوں نے مسلمان شہریوں کے اکاؤنٹ بند کرنا شروع کردیئے

امریکہ کے بنکوں نے مسلمان شہریوں کے اکاؤنٹ بند کرنا شروع کردیئے

واشنگٹن (اے پی اے) امریکہ میں بنکوں  نے مسلمان شہریوں کے اکاؤنٹ بند کرنا شروع کردیئے ہیں، معلوم کرنے پر بینک نے جواب دیا کہ مسلمانوں کے اکاؤنٹس  ان کیلئے  خطرہ پیدا کرسکتے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق بینک آف امریکہ، چیس مین ہٹن اور  دیگر بینکوں نے اپنے مسلمان اکاؤنٹ ہولڈرز کو ایک خط کے ذریعے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ بند کئے جارہے ہیں۔پچاس سے زائد مسلم اکاؤنٹ ہولڈرز نے اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ پوچھی تو کہاکہ  بینک کی اندرونی پالیسی ہے کہ کسی کو وجہ نہ  بتائی جائے۔ جبکہ ایک بینک نے بتایا کہ مسلمانوں کے اکاؤنٹ بینک کیلئے خطرات پیدا کرسکتے ہیں۔ بینکوں کے اس پالیسی کے خلاف مسلمانوں کے دو گروپوں نے امریکی محکمہ خزانہ سے رابطہ کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے اکاؤنٹ بند کئے جانے کی تحقیقات کی جائیں۔
مسلمانوں کے اکاؤنٹس