,پاکستان خالصتان تحریک کی کھل کر سیاسی حمایت کرے‘ ڈاکٹر غلام حسین
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) سابق وفاقی وزیر اورذوالفقار علی بھٹو کے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر غلام حسین نے بھارتی پنجاب میں سکھوں کی بھارت سے علیحدہ ریاست قائم کرنے کی خالصتان تحریک کی سیاسی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سکھوں کے ساتھ کھل کر اظہار یکجہتی کرے، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر ِ اعظم نرنیدی مودی کے بنگلہ دیش میں ساری دنیا کے سامنے مشرقی پاکستان کو توڑنے کے اعتراف کے بعد کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں رہی کہ بھارت پاکستان کو دنیا کے نقشے پر دیکھنا نہیں چاہتا، بھارت نے پاکستان کی حقیقت کو آج تک تسلیم نہیں کیا، انہوں نے کہاکہ بھارت بلوچستان میںدہشت گردی اور بلوچ نوجوانوں کو بھارت میں دہشت گردی کی تربیت دینے میں بھی ملوث ہے۔ ڈاکٹر غلام حسین نے مزید کہا کہ بھارت میں کوئی بھی اقلیت ہندوانتہا پسندی سے محفوظ نہیں ، کشمیر میں کشمیری مسلمانوں پر بھارت نے ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں ،بیلٹ گنوں سے کشمیری بچوں، نوجوانوں کو اندھا کیا جارہا ہے ،لہذ ا حکومت ِ پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ خا لصتان تحریک کی کھلم کھلا سیاسی حمایت کرے۔