جرمنی میں ٹرمپ کی پیوٹن سے 2بار خفیہ ملاقات ہوئی: وائٹ ہائوس
واشنگٹن (اے پی پی) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب صدر پیوٹن کے درمیان جرمنی میں ہونے والے جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دو بار خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان رسمی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں دیگر مسائل کے علاوہ امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ دخل اندازی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔جبکہ دوسری ملاقات ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران نجی کھانے پر ہوئی۔