بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے: غلام حسین، خالصتان تحریک کی حمایت
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن) سابق وفاقی وزیر اورذوالفقار علی بھٹو کے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر غلام حسین نے بھارتی پنجاب میں سکھوں کی بھارت سے علیحدہ ریاست قائم کرنے کی خالصتان تحریک کی سیاسی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سکھوں کے ساتھ کھل کر اظہار یکجہتی کرے، کشمیر میں مسلمانوں پر بھارت نے ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں ،بلوچستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے ۔