دہشتگردوں کی شہریت ختم، پاسپورٹس منسوخ، روسی پارلیمنٹ نے بل کی منظوری دیدی
ماسکو (اے ایف پی) اپریل میں سینٹ پیٹرز برگ میٹرو سٹیشن پر خود کش حملے کے بعد روس نے حفاظتی اقدامات کے نئے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دیدی جس کے تحت دہشتگردی میں ملوث افراد کی شہریت اور پاسپورٹس منسوخ کردئیے بتائیں گے۔ تیسری خواندگی کے بعد ایوان زیریں نے منظوری دی۔ صدر پیوٹن نے کہا انتظامیہ کو دہشتگردوں سے نمٹنے کا اختیار مل گیا ہے۔ حالات بہتری کی امید ہے ،صدر کے دستخط کے بعد اسے ستمبر میں لاگو کردیا جائیگا۔