سبکدوش امریکی صدر اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے وائٹ ہاﺅس خالی کردیا۔ اس موقع پر خاتون اول مشیل اوباما نے وائٹ ہاﺅس میں بھرپور وقت گزارا اور پرانی یادیں تازہ کیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق اپنے آخری روز خاتون اول مشیل اوباما نے پالتو کتوں بو اور سنی کے ہمراہ وائٹ ہاوس میں بھرپور وقت گزارا اور مختلف کمروں اور ہالز میں گئیں ۔سب سے آخر میں وہ ایگزیکٹو ریزیڈنس گئیں جہاں انہوں نے ٹرومین گیلری سے صدر اوباما کے ہمراہ باہر لان کا نظارہ کیا اور اس موقع کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ۔تصویر کے ساتھ ہی اپنے پیغام میں مشیل اوباما کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کی خاتون اول بننا زندگی بھر کے لیے ایک اعزاز ہے اور اس کے لیے وہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38