اٹلی: برفانی تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک، متعدد ملبے تلے دب گئے
اٹلی (نیٹ نیوز) اٹلی میں ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق اٹلی میں گزشتہ روز کے زلزلوں کے بعد ہوٹل پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ متعدد سیاحوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ خراب موسم کے باعث کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔