دہشت گردی ایکٹ ’جاسٹا‘سے امریکہ کے مفادات کو نقصان پہنچے گا: سعودی وزیر خارجہ
ڈیووس (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے انصاف کے خلاف سپانسرز دہشت گردی ایکٹ'' ( جاسٹا) پر عمل درآمد کیا تو وہ خود خسارے میں رہے گا اور دنیا میں اس کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ وہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ سالانہ عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کررہے تھے۔