بھارت میں نوٹ بندی کا بحران بدستور جاری کانگریس کے ملک گیر مظاہرے
نئی دہلی ( صباح نیوز)ہندوستان میں نوٹ بندی کا بحران بدستور جاری ہے اوردو ماہ سے زائد کا عرصہ گذرجانے کے باوجود حالات ابھی تک معمول پر نہیں آ سکے ہیں۔نوٹ بندی کے معاملے پر کانگریس پارٹی نے تقریبا پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے، مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے۔