مالی مشکلات: پیلٹ گن کے شکار 108 کشمیری نوجوانوں نے علاج ادھورا چھوڑ دیا
سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں 9 جولائی 2016ء سے 12 دسمبر 2016ء تک فورسز اہلکاروں کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے چلائے گئے پیلٹ سے زخمی ہونے والے 1008 نوجوانوں سے 108 نوجوانوں نے مالی حالت خراب ہونے کی وجہ سے علاج و معالجہ ادھورا چھوڑ دیا ہے۔ وہ مہنگی ادویات اور دیگر اخراجات ایک لمبے عرصے تک برداشت نہیں کر سکتے اور اسلئے وہ آنکھوں کا علاج ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔