بھارت : لڑکیوں کی خریدوفروخت میں ملوث 3 افراد کو قید کی سزا
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں ایک عدالت نے ریاست کرناٹک میں لڑکیوں کی خرید و فروخت میں ملوث 3 افراد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزمان میں سے ہر ایک کو دو لاکھ سینتالیس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔