لندن: دریائے ٹیمز سے دوسری عالمی جنگ کا بم ملنے پر 2 برج بند
لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن کے دریائے ٹیمز میں دوسری عالمی جنگ کا بم ملنے کے بعد دو مصروف ترین برج بند کر دئیے گئے۔ واٹر لو اور ویسٹ منسٹر پال برج حفاظتی طور پر بند کئے گئے ہیں۔ ویسٹ منسٹر کا زیر زمین سٹیشن بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔