کشمور: پولیس کے خوف سے دریائے سندھ میں کود کر ڈوبنے والے افراد کے ورثا کا مظاہرہ

کشمور (آن لائن) سات روز قبل کچے کے گائوں امداد بنگوارو میں پولیس کے خوف سے دریائے سندھ میں کودنے والے 9 افراد میں   سے ابھی تک تین افراد کا پتہ چل نہ سکا۔ ایک روز قبل برآمد کی گئی ایک خاتون اور ایک بچے کی نعش ورثا نے انڈس ہائی وے پر رکھ کر 20گھنٹوں تک دھرنا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔