وسط افریقی جمہوریہ میں باغیوں کے حملے جاری‘ بچوں سمیت 22 مسلمان جاں بحق 50 زخمی

بنگوئی (اے پی پی) سنٹرل افریقین ری پبلک میں مسلح افراد کے حملے میں 22 مسلمانوں کو قتل کردیاگیا ہے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں ۔ بچوں کے حوالے سے کام کرنے والی بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیم سیودی چلڈرن کے ڈائریکٹر رابرٹ لین کناﺅ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ سنٹرل افریقین ری پبلک کے شہر باﺅر میں شدت پسند باغی گروپ کے مسلم حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کوہسپتالوں میں داخل کیاگیا ہے ۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بیان میں مزید کہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں فرانس اور افریقن ری پبلک کی امن فوج داخل نہیں ہوسکتی جس کی وجہ سے وہاں صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور مزید قتل وغارت کا خدشہ ہے۔