ششی تھرور نے بیان ریکارڈ کرا دیا، مجسٹریٹ نے مہر تارڑ سے تعلقات پر سوالات پوچھے

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ رائٹر) بھارتی وزیر ششی تھرور نے مجسٹریٹ کے پاس اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ششی تھرور خود بیان ریکارڈ کرانے مجسٹریٹ کے پاس پہنچے ششی تھرور نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ سا¶تھ ویسٹ اشوک شرما کو 30 منٹ تک بیان ریکارڈ کرایا مجسٹریٹ نے ششی تھرور سے سنندا پشکر کی ہلاکت سے متعلق سوال پوچھے جبکہ مہر تارڑ کے ساتھ تعلقات پر بھی سوالات پوچھے گئے سنندا پشکر کے موبائل فون کی کالز، ایس ایم ایس بھی چیک کئے جائیں گے۔ قبل ازیں ششی تھرور نے وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے کو ایک خط میں لکھا کہ سنندا سے متعلق سامنے آنے والی غیر ذمہ دارانہ افواہیں سن کر خوفزدہ ہوں اپنی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کی پیشکش کرتا ہوں ششی تھرور نے وزیر داخلہ سے موت کی تحقیقات تیز کرکے نتائج تک پہنچنے کی استدعا کی تاکہ افواہوں کا خاتمہ ہو سکے۔ بھارتی فوجداری قانون کے تحت اگر کسی خاتون کی موت اس کی شادی کے 7 سال کے اندر ہو تو اس کی تحقیقات ایک مجسٹریٹ سے کرانا لازمی ہے سنندا اور تھرور کی شادی 2010ءمیں ہوئی تھی اور یہ دونوں کی تیسری شادی تھی۔ دہلی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ تک یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ موت کی کن خطوط پر تحقیقات ہو رہی ہے اپوزیشن بی جے پی کے رہنما سبرامینم سواس نے کہا ہے کہ اس کیس میں رونما ہونیوالے حالات ایسے ہیں جن کی تہہ تک جانا ہوگا۔
ششی تھرور بیان