بھارتی حکمران حقائق سے چشم پوشی کر رہے ہیں‘ کشمیر پالیسی پر نظرثانی کریں : علی گیلانی

سرینگر (کے پی آئی) تحریک حریت وحریت کانفرنس(گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ایک اہم پیش رفت میں اپنی حیدرپورہ رہائش گاہ، صدردفاتر کی بلڈنگ اور ملت پبلی کیشنز ادارے کو ایک آزاد اور خودمختار ٹرسٹ کو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ بورڈ اس پراپرٹی اور جائیداد کو تحریک حریت کے مقدس اہداف کو آگے بڑھانے کیلئے تصرف اور استعمال میں لانے کا مجاز ہوگا اور یہ پراپرٹی کسی کی ذاتی ملکیت نہیں رہے گی۔  آزادی پسند رہنما نے کہا   بھارتی حکمران منہ بولتے حقائق سے چشم پوشی کررہے ہیں  اور اپنی ناکام کشمیر پالیسی پر نظرِ ثانی کریں۔