انٹرنیٹ کے غیر صحتمندانہ استعمال میں دفتروں کے قابل ملازمین سرفہرست: رپورٹ

لندن (آن لائن) سائنسدانوں نے اس خیال کی نفی کی ہے کہ انٹرنیٹ کا عادی بننے کا رجحان صرف نوجوانوں میں پایا جاتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ کا غیرصحتمندانہ استعمال کرنے والوں میں دفاتر کے قابل ملازمین سرفہرست ہیں۔ زیادہ تر آن لائن رہنے والے کامیاب ملازمین میں نشے کی حد تک انٹرنیٹ کا عادی بن جانے کا امکان پایا جاتا ہے۔