صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو کے ضلع مدینہ میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو ایک مصروف ترین مارکیٹ میں اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں 39افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین، بچے اور سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق جب دھماکہ ہوا اس وقت متعدد افراد جائے وقوعہ پر جمع تھے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب صومالیہ میں سرگرم حکومت مخالف گروپ الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38