گوردوارہ سچا سودا میں سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں

ننکانہ صاحب/ فاروق آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) گوردوارہ سچا سودا میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد نے گذشتہ روز متھا ٹیکی اور دیگر مذہبی رسومات ادا کیں۔ فاروق آباد کے نواحی گاﺅں سچا سودا میں واقع گودروارہ سچا سودا میں سکھ یاتریوں کے جتھے سردار جاگیر سنگھ کی قیادت میں پہنچے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ جتھے کے سردار جاگیر سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حفاظت کیلئے بھی اچھے انتظامات کئے گئے۔ پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی سے اپنی تمام مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ بھارت کو بھی چاہئے کہ آپس میں اختلافات کو بھلا دیں۔ پاکستان پہنچ کر ہمیں ناقابل فراموش پیارا ملا ہے۔ علاوہ ازیں بھارت سے دوستی بس ایک مسافر کو لے کر ننکانہ پہنچ گئی۔