ملا برادر کو طالبان سے بات چیت کےلئے استعمال کیا جا سکتا ہے: نیویارک ٹائمز

نیویارک + واشنگٹن (نمائندہ خصوصی + آن لائن + جی این آئی) امرےکی اخبار نےوےارک ٹائمز نے کہا ہے کہ طالبان کے گرفتار رہنما ملا برادر کو طالبان سے بات چےت کے لئے استعمال کےا جا سکتا ہے۔ نےوےارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ مےں امرےکی عہدےداروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ملابرادر کی گرفتاری کے بعد ان سے تفتےش کے ذرےعے ےہ بات پتہ چلائی جا سکتی ہے کہ طالبان اور القاعدہ قےادت کہاں موجود ہے۔ پاکستانی فوج اور امرےکی انٹےلی جنس حکام امرےکی حکومت پر دباو ڈال رہے ہےں کہ ملا برادر کو افغانستان مےں موجود طالبان سے بات چےت اور ان سے مفاہمت کےلئے دلال کے طور پر استعمال کےا جائے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستانی حکام نے جنوری میں جب کراچی کے ایک گھر پر چھاپہ مارا تو اس وقت ان کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک اہم شخصیت کو گرفتار کر رہے ہیں۔